Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں کرپٹو کرنسی کے نقصانات سے آگاہی کے لیے سرکاری مہم کا آغاز

Now Reading:

امریکا میں کرپٹو کرنسی کے نقصانات سے آگاہی کے لیے سرکاری مہم کا آغاز
امریکا میں کرپٹو کرنسی کے نقصانات بتانے کے لیے سرکاری مہم کا آغاز

امریکی محکمہ خزانہ نے عوام کو کرپٹو کرنسی کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی اہم عہدے دارنیلی لیانگ نے ذرایع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم عوام میں کرپٹو کرنسی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے 20 مختلف اداروں کے ساتھ مل کر مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

اس مہم کے تحت امریکی عوام کو اس بابت آگاہی دی جائے گی کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے انہیں کس نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔

جب کہ عوام کو سرمایہ کاری کے اس غیرمحفوظ نظام سے پیسہ نکال کرمعاشی دھارے کے مرکزی مالیاتی نظام میں داخل کرنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکا میں بٹ کوائن پر شکنجہ سخت، قانون منظور

Advertisement

اس معلوماتی مہم کے لیے وزرات خزانہ کا مالیاتی تعلیمی کمیشن مواد کی تیاری کے ساتھ ساتھ ایونٹس کا انعقاد بھی کرے گا۔

لیانگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب پہلے سے زیادہ اس بارے میں سن رہے ہیں کہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں کے علاوہ اب عام لوگ بھی خطرات کا سوچے بنا ڈیجیٹل اثاثے خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہمیں لوگوں میں ڈیجیٹل اثاثوں کے نقصانات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے اورتعلیم دینے کی ضرورت ہے۔‘

یاد رہے کہ یوکرین اور روس میں جاری جنگ کے بعد امریکا کی جانب سے کرپٹو کرنسی کے خلاف مہم اور اسے کنٹرول کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے۔

گزشتہ روزہی امریکی صدرجوبائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کیے ہیں، جس کے بعد وزارت خزانہ اوردیگر وفاقی اداروں نے کرپٹو کرنسی کی مانیٹرنگ اور اسے قانونی دائرے میں لانے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر