کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسی چیونٹی بھی ہوتی ہے جس کا سر اس طرح کا ہے کہ وہ اس کی مدد سے اپنے گھر کو بند کر سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’ڈور ہیڈ آنٹ‘ کے نام سے پہچانی جانے والی یہ چیونٹیاں دراصل سولجر آنٹس ہیں جن کا سر بالکل اتنا بڑا ہوتا ہے جتنا بڑا ان کی کالونی کا دروازہ ہوتا ہے۔
ان میں دو طرح کی چیونٹیاں ہوتی ہیں جن میں سے ایک سیفالوٹس یا ٹرٹل آنٹس ہیں جن کا سر گول، گنبد نما اور معمولی سا بڑا ہوتا ہے اور یہ عموماً دروازے جتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔
یہ چیونٹیاں اپنے آپ کو خطرے میں اس لیے ڈالتی ہیں کیونکہ ان کے گھونسلوں کا یہ دروازہ دیگر حملہ آور کیڑوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیونٹیوں کے گھر کا دروازہ بند نظر آرہا ہے، لیکن وہ ساتھ موجود اس چیونٹی کا سر ہی ہے۔
کام کرنے والی چیونٹی ہی اپنے گھر کو محفوظ بنانے کا آلہ خود ہی ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
