Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیارہ حادثہ، چین نے امریکہ سے تحقیقات میں مدد مانگ لی

Now Reading:

طیارہ حادثہ، چین نے امریکہ سے تحقیقات میں مدد مانگ لی

چین میں تلاشی کے کام پر مامور عملے نے چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی قیادت چین کر رہا ہے تاہم، امریکہ کو بھی اس میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے اے سی) کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بدھ کو ملنے والا پہلا بلیک باکس کاک پٹ وائس ریکارڈر تھا۔ ریکارڈنگ کا مواد متاثر ہونے سے بچ گیا اور اسے تجزیے کے لیے بیجنگ بھیج دیا گیا ہے۔

کاک پٹ وائس ریکارڈر تفتیش کاروں کو طیارے کے تین پائلٹوں کے درمیان رابطے کی تفصیلات فراہم کرے گا۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹوں نے تیزی سے اترنے کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی بار بار کالوں کا جواب نہیں دیا۔

Advertisement

سی اے اے سی کے عہدیدار ژو تاؤ نے پہلے بلیک باکس کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ ریکارڈر کے بیرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم سٹوریج یونٹس نسبتاً مکمل ہیں۔بلیک باکس کو بیجنگ کے ایک انسٹیٹیوٹ کو ڈی کوڈنگ کے لیے بھیجا جا رہا ہے لیکن اس عمل میں کتنا وقت لگتا ہے اس کا انحصار نقصان کی حد پر ہوگا۔

سی اے اے سی میں ہوائی جہاز کی تحقیقات کے سربراہ ماؤ یانفینگ کا کہنا ہے کہ  پیر کو پرواز کے راستے میں موسم ہوائی جہاز کے لیے خطرہ نہیں بنا تھا اور ایئر کنٹرولرز نے ٹیک آف کے بعد اور اس کی ہنگامی لینڈنگ سے پہلے اس سے رابطہ کیا تھا۔

چین کے سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے پیر کو صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ چین کا ایسٹرن ایئرلائنز کا بوئنگ 737 طیارہ ووژو شہر کے قریب گوانگسی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر