غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب
عدالت کا بلڈر کو کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں اجازت کے بغیر اضافی فلور کی تعمیر فوری روکنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ ثنا ڈائنسٹی کی اجازت سے زائد فلور تعمیر کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں تو ایس بی سی اے فوری اور مؤثر کاروائی کرے۔ تمام متعلقہ حکام بلڈر کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مناسب موقع دیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
درخواست گزار عبدالجبار کورائی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ گارڈن ویسٹ ثنا ڈائنسٹی کے بلڈر نے چار سے پانچ منزلہ اضافی تعمیرات کر رکھی ہے۔
عبدالجبار کورائی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی ایس بی سی کو غیر قانونی تعمیرات پر لیگل نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔ لیکن ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،
درخواست گزار نے یہ بھی مؤقف پیش کا کہ بلڈر کراچی ٹاؤن اینڈ بلڈنگ ریگولیشن 2002 کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
