 
                                                                              موبائل صارفین کو سب سے زیادہ شوق آریجنل ہینڈ فریز اور ائیر پوڈز کا ہوتا ہے لیکن کم قیمت میں بہترین ائیر پوڈز ملنا نہایت مشکل ہے تو آج ہم آپ کو ائیر پوڈز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ مناسب قیمت کے ساتھ ساتھ کوائلٹی والے بھی ہونگے۔
شاؤمی کے ایئر بڈز اس لیے منفرد ہیں کہ انہیں آپ اپنے موبائل فون کے بلیو توتھ سے کنیکٹ کر سکتے ہیں لیکن اس کی بیٹری ٹائمنگ ساڑھے تین گھنٹے ہے جبکہ اس کے چارجنگ باکس کی بیٹری ٹائمنگ 12 گھنٹے ہے۔
ان ائیر بڈز کا ساؤنڈ سسٹم بھی بہت بہترین ہے جبکہ ان کی قیمت تقریبا 3000 ہزار روپے ہے۔

اس کے بعد سام سنگ کے ائیر بڈز کوائلٹی کے حوالے سے کافی دلچسپ ہیں لیکن ان کی بیٹری ٹائمنگ 6 گھنٹے ہے جبکہ 19 گھنٹے تک انہیں چلایا جا سکتا ہے، انہیں کانوں میں بھی باآسانی لگایا جا سکتا ہے اور اس کی قیمت بھی تقریبا 3 ہزار روپے ہے۔
ایپل کے ائیر پوڈز وائر لیس ہوتے ہیں اور صرف ایک بار چارج ہونے پر ساڑھے 4 گھنٹے تک چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان ائیر پوڈز کی قیمت تقریبا 4000 تک کی ہے، جس میں آپ اپنے حساب سے ایمپلیفائر کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایپل ائیر پوڈز جینریشن 2 اس لیے دلچسپ ہیں کہ یہ آٹومیٹکلی کنیکٹ ہو جاتے ہیں اور چارجنگ ٹائمنگ بھی کافی اچھی ہے جبکہ 5 گھنٹے تک آپ گانے سن سکتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ اس ائیر پوڈز کی قیمت تقریبا 2800 تک ہے۔
ویسے ہینڈ فریز جلدی ٹوٹ جاتے ہیں اور اس کے بدلے میں ائیر بڈز یا ائیر پوڈز آپ کی پریشانی کو دور کر سکتے ہیں اور باآسانی وائر لیس ائیر بڈز یا ائیر پوڈز کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنا کام بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 