Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم
عمران خان

عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا ہے۔

جدید لڑاکا طیارے جے10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جے10 سی کی شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

وزیراعظم نے کہنا تھا کہ جے10سی فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس سے ہمارا دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے بعد بالاکوٹ حملے پر پاکستان کا ردعمل دنیا نے دیکھا ہے جس سے دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

خیال رہے کہ جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے 10 سی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کی تقریب کامرہ میں جاری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے 10 سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ہیں۔

جے 10 سی فضاسے زمین اور سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور  بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے۔

جے10سی میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

جے10 سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے جو کہ بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرسکتا ہے اورجے 10 لڑاکا طیاروں کو جےایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن بھی موجودہے۔

چینی ساختہ جے10 سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس کو کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے، اس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے۔

Advertisement
جے 10 سی کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم ہے جبکہ بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر