
ثقلین مشتاق اسپن جال کو مزید مہلک بنانے کو خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسپن اٹیک کا کردار اہم ہے اور ہم اس پر محنت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی بے جان پچ پر میچ ڈرا ہونے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مختلف کنڈیشنز کی توقع ہورہی ہے۔ گذشتہ روز کرکٹرز نے بھرپور ٹریننگ کی۔ وارم اپ کے بعد فیلڈنگ اور کیچنگ میں نبھی کھلاڑیون کی صلاحیتوں کا آزمایا گیا۔ ٹاپ آرڈر پر خصوصی توضہ مرکوز کی گئی۔ امام الحق اور عبداللہ شفیق نے نئی گیند سے مشق کرتے ہوئے اپنی تکنیک کا بھرپور جائزہ لیا۔
دوسری جانب اظہر علی، کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے فاسٹ بولنگ کے بعد اسپنرز کی گیندوں کو بھی کھیلا، اس دوران باؤنسرز کو کھیلنے کی خصوصی مشق کروائی گئی۔ اسپنرز زاہد محمود، نعمان علی، ساجد خان نے ہیڈ کوچ کے مشوروں سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1502193562942799877?cxt=HHwWioCs8cTF7tgpAAAA
علاوہ ازیں، آسٹریلین کیمپ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کھلاڑی پنڈے ٹیسٹ کے اثر سے باہر نکل کر اب توجہ کراچی ٹیسٹ پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
اس تناظر میں آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ نے بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑی سیشن کے دوران جارحانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ جبکہ آسٹریلوی گیند بازوں ہیزل ووڈ، ناتھن لیون، مچل سوئپسن بھی اپنی گیند بازی کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کرتے رہے۔
یاد رہے، 12 مارچ کو سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی کے نیشنک اسٹدیم میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News