
کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگ میں پاکستانی بیٹرز نے شکت کا منہ موڑ کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا ہے۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم چوتھی اننگز میں ایک وقت پر 21 رنز پر 2 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد بابر نے ذمہ داری سنبھالی اور پاکستان کی جیت کی امید جگائی۔
پاکستان اگرچہ جیت تو درج نہ کرا سکا ، لیکن شکست سے بچنے میں کامیاب رہا۔ پاکستانی کپتان آسٹریلیا کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہوگئے اور چوتھی اننگز میں 196 رنز کی زبردست اننگز کھیلی ۔
بابر اعظم محض 4 رنز سے ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہ گئے ، مگر ایک زبردست اننگز کے دم پر انہوں نے سب سے بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بابر نے مائیکل ایتھرٹن، رکی پونٹنگ اور ویرات کوہلی تجربہ کار کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستانی قائد بابر اعظم ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے نام تھا ، جنہوں نے 1995 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناٹ آوٹ 185 رنز بنائے تھے۔
اس فہرست میں مائیکل کے بعد بیون کونگڈن، ڈان بریڈمن، رکی پونٹنگ، گریم اسمتھ، برائن لارا اور ویرات کوہلی جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News