Advertisement
Advertisement
Advertisement

الفا براوو چارلی کے کیپٹن گُل شیر کو بڑا اعزاز مل گیا

Now Reading:

الفا براوو چارلی کے کیپٹن گُل شیر کو بڑا اعزاز مل گیا

الفا براوو چارلی کے کیپٹن گُل شیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازہ گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی وژن پر نوے کی دہائی میں پیش کئے جانے والے ڈرامے الفا براوو چارلی کے کیپٹن گُل شیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ہے۔

سابق آرمی آفیسر اور الفا براوو چارلی میں کیپٹن گُل شیر کا کردار ادا کرنے والے اداکار قاسم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی جا رہی ہے۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں قاسم شاہ نے لکھا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس قسم کا اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں پر ہمارے عوام کا اعتماد ہے جو پرچم کو بلند رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ الفا براوو چارلی پاکستان ٹیلی وژن پر نوے کی دہائی میں پیش کیے جانے والے بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے جس کے ڈائریکٹر شعیب منصور تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر