Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کے کرپٹو اکاؤنٹس کے خلاف عالمی کریک ڈاؤن

Now Reading:

روس کے کرپٹو اکاؤنٹس کے خلاف عالمی کریک ڈاؤن
روس کے کرپٹو اکاؤنٹس کے خلاف عالمی کریک ڈاؤن

یوکرین پر روسی حملے کے بعد کرپٹو کرنسی کا ذکر ہر جگہ ہے، لیکن دنیا بھر میں کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر چلنے والی ڈی سینٹرالائزڈ کرپٹو کرنسی کو چند روز قبل تک دنیا کی محٖوظ ترین کرنسی سمجھا جا رہا تھا۔

لیکن آج یکے بعد دیگر ے ہونے والے تین اہم واقعات نے کرپٹو کرنسی کے اس مان کو بھی توڑ دیا ہے۔ ایک دن قبل تک کرپٹو کرنسی کے باے میں یہ بات عام تھی کہ روس اقتتصادی پابندیوں کا توڑ بٹ کوائن کی شکل میں نکال لے گا۔

لیکن آج سوئٹزرلینڈ اور کرپٹو کرنسی میں لین دین کرنے والے دنیا کی بڑی ایکسچینج کمپنی کوائن بیس نے 25 ہزار سے زائد روسی کرپٹو اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے۔

ان دو اہم واقعات کے بعد جنوبی کوریا نے بھی روس پر لاگو کی جانے والی اقتصادی پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایسے متعدد کرپٹو ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز پر روسی آئی پیز سے رسائی کو روک دیا ہے۔

تاہم دنیا میں بہت سے کرپٹو ایکسچیجز ایسے ہیں جنہوں نے روس سے تعلق رکھنے والے افراد کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے یکسر انکار کردیا ہے۔

Advertisement

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں کرپٹو کرنسی کی لین دین کرنے والے بہت سے ایکسچینجز نے روس کے آئی پی ایڈریسز سے کرپٹو والٹ تک رسائی کو روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے کرپٹو والیٹ پر پابندی میں ناکامی پر چند روز قبل تین امریکی سینیٹرز اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر جوبائیڈن اور یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر