اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 86 کروڑڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر84 کروڑ37 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 22 ارب 28 کروڑ 34 لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر 21 ارب 43 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں 87 کروڑ ڈالرز کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں ، بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر 21ارب 43 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 86 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 15 ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر14 ارب 96 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 6 ارب 47 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی مد میں 86 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
