Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب سے بڑے روسی بینک نے یورپ میں کام روک دیا، ماسکو اسٹاک ایکسچینج بھی بند

Now Reading:

سب سے بڑے روسی بینک نے یورپ میں کام روک دیا، ماسکو اسٹاک ایکسچینج بھی بند

روس کے سب سے بڑے بینک سبر بینک نے یورپی مارکیٹس کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ وہاں موجود اس کی ذیلی کمپنیوں اور شاخوں سے بڑی تعداد میں کیش نکالا جا رہا ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذیلی یورپی شاخوں کو لیکوئیڈیٹی فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تاہم اُن کے اثاثہ جات اور سرمائے کو ملا کر اُس کے پاس اپنے تمام تر صارفین کو مکمل ادائیگیوں کی صلاحیت موجود ہے۔

گزشتہ روز بینک کی یورپی شاخ کو یورپی مرکزی بینک کی جانب سے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا کیونکہ انہیں رن آن ڈپوزٹس یعنی صارفین کی جانب سے کیش کے مطالبے کا سامنا ہو سکتا تھا۔

دوسری جانب روس کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو اسٹاک مارکیٹ آج بروز بدھ کو متواتر تیسرے روز بھی بند رہے گی تاہم مرکزی بینک نے آپریشنز کی ایک محدود رینج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد روس کی کرنسی روبل انتہائی کم سطح یعنی 40 فیصد تک گر چکی ہے اور بیرونِ ملک لسٹڈ روسی کمپنیوں کے حصص کی قیمت بھی تیزی سے نیچے آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر