Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجد حرام میں غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی عمرہ ونماز کی اجازت مل گئی

Now Reading:

مسجد حرام میں غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی عمرہ ونماز کی اجازت مل گئی
مسجد حرام

مسجد حرام

مسجد الحرام میں غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی عمرہ ونماز کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب غیر ویکسین شدہ افراد بھی مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے تاہم اس کے لیے ایک شرط عائد کی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق مسجد الحرام میں صرف ان غیر ویکسین شدہ افراد کو عمرہ اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جو اب تک عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہی نہیں ہوئے تاہم پہلے سے کورونا وائرس کا شکار افراد کے لیے ویکسین کی شرط اب بھی موجود ہے۔

سعودی وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ انہوں نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو۔

وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مملکت میں کورونا وائرس کی صورتحال مستحکم ہے جس کی وجہ سے اب کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مسجد حرام اور مسجد نبوی میں داخلے پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی

اس سے قبل سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد الحرام  میں داخلے پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی تھی تاہم اس وقت تک تمام افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین لگانا لازم قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں زبانوں اور ترجمے سے متعلق انتظامیہ نے ایک خصوصی شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے۔

اس کارڈ کا مقصد کئی برقی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ ان خدمات کا تعلق منارۃ الحرمین کے پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست خطبوں اور اسباق کے ترجمے ، ریڈیو پروگراموں اور صوتی کتب کے نشر کیے جانے سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر