Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کرنے والےبڑے نقصان کے لیے تیار رہیں، یورپی یونین

Now Reading:

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کرنے والےبڑے نقصان کے لیے تیار رہیں، یورپی یونین
کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش، ویلیو میں اربوں ڈالرکی کمی

یورپی یونین کے تین بڑے اداروں نے کرپٹو اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی رقم ڈوبنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق یورپی یونین کے ریگولیٹرز نے کرپٹو کرنسی میں ٹریڈنگ کرنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل اثاثوں میں کی گئی تمام سرمایہ کاری کے ڈوبنے کے لیے تیاررہیں۔

یورپی یونین کے سیکیورٹیرز، بینکنگ اورانشورینس واچ ڈاگ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی جانب سے بٹ کوائن اور ایتھریم سمیت 17 ہزارسے زائد مختلف کرپٹو اثاثوں کی خریداری کی جارہی ہے اور خدشہ ہے کہ وہ اس تمام رقم سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

یورپی یونین کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرپٹو اثاثوں اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کویونین کے مالیاتی خدمات کے قوانین کے تحت کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

ریگولیٹرزکے مطابق یورپی یونین کی حدود میں شہری اپنی سرمایہ کاری ڈوبنے کے خطرے سے بے نیاز ہو کر 17 ہزار سے زائد کرپٹو اثاثوں کی خرید و فروخت کررہے ہیں جن میں سے 60 فیصد حصہ بٹ کوائن اور ایتھریم کا ہے۔

Advertisement

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ صارفین کو سوشل میڈیا اور انفلوئنسرز کی جانب سے گمراہ کن اشتہارات اور زیادہ منافع کا لالچ دینے والی سرمایہ کاری سے بچنا چاہیے۔

جب کہ صارفین کو کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے قبل اس بات کو بھی مدنظررکھنا چاہیے کہ کرپٹو کی مائننگ سے ماحولیاتی نظام پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر