شہزاد سعید چیمہ
شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اب دنوں نہیں چند گھنٹوں کی مہمان ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے وقت سے پہلے الیکشن کے بیانات دراصل حکومت جانے کا خوف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت اب دنوں نہیں چند گھنٹوں کی مہمان ہے، کٹھ پتلی خان جلسوں کا شوق پورا کرلے، پھر یہاں کوئی نہیں آئے گا، آپ نے گھبرانا نہیں کہنے والا اب پارلیمان میں آنے سے کتراتا ہے۔
شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ آپ جتنا بھاگ لیں تاخیر ہی آپ کی آخیر ثابت ہوگی، نیازی آئین، قانون اور پارلیمنٹ کے بجائے صرف ضد اور ہٹ دھرمی پر یقین رکھتا ہے.
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ انشاءاللہ ہم پارلیمان، عدلیہ اور عوام کی عدالت سے بھی کامیاب ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
