Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس یوکرین جنگ: پیوٹن کو روکنے کے لیے برطانیہ کا 6 نکاتی خصوصی پلان

Now Reading:

روس یوکرین جنگ: پیوٹن کو روکنے کے لیے برطانیہ کا 6 نکاتی خصوصی پلان

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس یوکرین بحران حل کرنے کے لیے چھ نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔

بورس جانسن نے تنازعے کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

اگلے ہفتے لندن میں “ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ” میں عالمی رہنماؤں کی میزبانی سے پہلے بورس جانسن نے نیویارک ٹائمز کے لیے ایک مضمون لکھا، جس میں انہوں نے اعادہ کیا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو “عسکری طاقت” کے زریعے بین الاقوامی قوانین کو پھر سے لکھنے میں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ اس جارحانہ اقدام میں پیوٹن کی ناکامی ضروری ہے۔ یہ اصولوں پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کے لیے حمایت کا اظہار کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں فوجی طاقت کے ذریعے قوانین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کا دفاع کرنا چاہیے۔

Advertisement

جانسن نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے، یہاں یوکرین کے لوگ ہمارے جج بنیں گے، مستقبل کے مورخ نہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن کی اس خاص منصوبہ بندی میں شامل 6 نکاتی پروگرام بھی شامل ہے۔

جس کے مطابق اوّلاً عالمی رہنماؤں کو یوکرین کے لیے “بین الاقوامی انسانی اتحاد” تشکیل دینا ہوگا۔

دوئم، یوکرین کی “سیلف ڈیفنس کی کوششوں” کی بھی حمایت کرنی ہوگی۔

پلان کے تیسرے پوائنٹ کے مطابق روس پر معاشی دباؤ مزید بڑھانا چاہیے، جبکہ چوتھے پوائنٹ میں بین الاقوامی برادری کو یوکرین کے خلاف روس کے اقدامات کو “بتدریج معمول پر لانے” کی مخالفت پر زور دیا گیا۔

پانچویں نکتے کے مطابق یوکرین کی جائز حکومت کی مکمل شراکت کے ساتھ جنگ کا سفارتی حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

آخر میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) ممالک کے درمیان “سیکیورٹی اور لچک کو مضبوط بنانے کے لیے فوری مہم” شروع کی جانی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر