Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان بزدار کی حکومت بچاؤ مہم کیلئے درجنوں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

Now Reading:

عثمان بزدار کی حکومت بچاؤ مہم کیلئے درجنوں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے غزین عباسی، سمیع اللہ چوہدری، طاہر بشیر چیمہ اور ندیم قریشی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص کرنا تاریخ ساز اقدام ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی وانتظامی خود مختاری دی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ وہ اقدامات ہیں جس کے ذریعے جنوبی پنجاب کو 70برس بعد اس کا حق واپس کیا ہے، اپوزیشن اب سیاسی انتشار پھیلا کرعوام کی خوشحالی کے اقدامات کو ڈی ٹریک کرنا چاہتی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کی حمایت سے اپوزیشن کی ہر سازش کو پہلے بھی ناکام بنایا او آئندہ بھی بنائیں گے، تحریک عدم اعتماد کی یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن رہنماؤں کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر