آپ نے گھوڑے کو پانی دریا اور سمندر کے کنارے دوڑتا ہوا تو دیکھا ہوگا مگر کیا آپ نے کبھی گھوڑے کو مزے سے سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے دیکھا ہے؟
اگر نہیں تو آج ہم آپ کو دِکھائیں گے ایک ایسے گھوڑے کی ویڈیو جو نہ صررف سوئمنگ پول میں تیراکی کر رہا ہے بلکہ ساتھ ہی مسکرا بھی رہا ہے۔
گھوڑے کی سوئمنگ پول میں تیرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس دلچسپ ویڈیو پر خوب تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
یہ بات سچ ہے کہ گھوڑے میں تیراکی کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور گہرے پانی میں جاتے ہیں اپنے پاؤں کو پیڈل کی طرح چلانا شروع کر دیتا ہے تاہم گھوڑے کے لیے پانی میں سانس لینا دشوار ہوتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھوڑا پول میں تیر رہا ہے، تیرتے ہوئے گھوڑے کے دانت بھی نظر آرہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ گھوڑا تیرنے کا مزہ لیتے ہوئے مسکرا بھی رہا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پر اب تک ہزاروں لائکس آچکے ہیں اور صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر خوب محضوض ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
