وزیراعظم نے کہا ہے کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں ناراض حکومتی رہنماوں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم کو قانونی امور پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کے مجوزہ اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کور کمیٹی ارکان نے گزشتہ روز وزیراعظم کے خطاب کی بھی حمایت کی اور کہا کہ خطاب میں سیاسی اور سفارتی محاذ پر بتائی گئی پالیسی سو فیصد درست ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران پر اعتماد نظر آئے۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے عمران اسماعیل، پرویز خٹک کو ناراض حکومتی ارکان سے رابطوں کی ہدایت کی۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے سب ارکان کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ آپ سب لوگ پراعتماد رہیں، اور پر اعتماد نظر بھی آئیں۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تین ہفتوں میں سب کچھ سامنے آجائے گا اور ٹھیک بھی ہوجائے گا۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، بابر اعوان، گورنر کے پی کے، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
