Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کے لیے یونیسیف کو 25 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی عطیہ

Now Reading:

یوکرین کے لیے یونیسیف کو 25 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی عطیہ
منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی؛ نیدر لینڈ میں بائنینس پر جرمانہ

روس یوکرین میں کرپٹو کرنسی ایک طاقت ور فریق کے طور پر سامنے آئی ہے۔ دنیا بھر کے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز یوکرین پر حملے کے خلاف روسی سے تعلق رکھنے والے کرپٹو ایڈریسسز کو بلاک کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین پرعطیات کی شکل میں بٹ کوائن، ایتھریم، ڈوج کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بارش ہورہی ہے۔

گزشتہ روز دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے روس کے 25 ہزار سے زائد کرپٹو ایڈریس بلاک کیے تو ایک اور بڑے ایکسینچ نے ڈھائی ملین ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی عطیہ کردی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر جنگ سے متاثرہ یوکرین میں امدادی کارروائیوں کے لیے عطیات دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ  بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی مغربی طاقتوں کے سامنے ڈھیر، روسی اکاؤنٹس منجمد

Advertisement

جس کے بعد کرپٹو ایکسچینج بائنینس نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کو جنگ سے متاثرہ یوکرینی بچوں کی مددد کے کے لیے 25 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی عطیہ کردی ہے۔

بائنینس کی جانب سے یوکرین کے لیے دیا جانے والا یہ دوسرا عطیہ ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے جنگ زدہ ملک کے لیے ایک کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی عطیہ کی تھی۔

یونیسیف کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اس کڑے وقت میں یونیسیف کی جانب سے عطیات دیے گئے ہیں جس جسے یوکرین اور اس کے پڑوسی ممالک میں رہنے والے بچوں کی فلاحی سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوائن بیس کے ساتھ ساتھ کالا دھن چھپانے کی جنت سوئٹزر لینڈ اور جنوبی کوریا نے روسی شہریوں اور کاروباری شخصیات کے کرپٹو کرنسی اور دیگر ڈیجٹل ایڈریسسز تک رسائی بند کردی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 24 فروری کے بعد یوکرین کو کرپٹو کرنسی کی شکل میں تقریبا 60 ملین  ڈالر کے عطیات مل چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر