پاکستانی فلم انڈسٹری کے نا مور ہیرو شان شاہد نےسوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں پاکستانیوں کے دلوں میں رہنے والی امید قرار دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے ہمیں کرپٹ افراد سے سوال کرنے کی ہمت دی، آپ نے ہمیں غلامانہ نیند میں سوئی ماضی کی حکومتوں کے خلاف جگایا ،آپ ہمارے دلوں میں رہنے والی امید ہیں۔
فلمسٹار شان نے وزیراعظم کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ آپ سے لڑتے ہوئے یہ نہیں جانتے ہیں کہ ہم سب آپ کے ہیں۔
@ImranKhanPTI u freed us from the fear of raising our voices against the corrupt , u gave us a voice that questions the corrupt .u have awakened us from the slavish sleep of the past dynasties. U r the hope we all carry in our hearts.they fight you not knowing that we are all U. pic.twitter.com/IEFnPdF535
Advertisement— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 20, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی شا ن نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سچ کے راستے پر اکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اور کمزور لوگ ابھریں گے۔
شان شاہد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ حق کے راستے پر ثابت قدم رہیں، کوئی طوفان اس کشتی کو ڈبو نہیں سکتا جس کے مقدر میں کنارے لگنا ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جدوجہد میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو طاقت عطا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
