Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں سیاسی گرماگرمی؛ اسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات

Now Reading:

اسلام آباد میں سیاسی گرماگرمی؛ اسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات
اسلام آباد میں سیاسی گرماگرمی

وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گرما گرمی کے باعث اسپتالوں کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

ہدایات کے بعد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں  اور ساتھ ہی احکامات دیئے گئے ہیں کہ اسپتالوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال 3 اپریل تک الرٹ رہیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں 27 مارچ کو حکومت سمیت مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے جلسے ہونے والے ہیں جبکہ کئی مقامات پر حکومت اور اپوزیشن کے قافلے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے جہاں کسی قسم کی بھی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔

Advertisement

اس دوران ہوسکتا ہے کہ کوئی ناگوار صورتحال پیش آجائے جس سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے ڈی چوک پر شاندار جلسہ کرنے کا اعلان کرچکی ہے جس کا موضوع ’امربالمعروف‘ ہے، اس جلسے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے روانہ ہوچکے ہیں جبکہ کچھ قافلے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ترین گروپ کے ارکان نے حکومت کے ڈی چوک پر جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس فیصلے سے جہانگیر ترین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں آج لاہور سے روانہ ہوا ہے جبکہ جے یو آئی کا قافلہ آج ڈی آئی خان سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کل ہونے والے جلسے کے بعد اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر