
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں جمعرات کی رات ہندو مذہبی تہوار ہولی کی تقریبات کے دوران ایک 38 سالہ شخص نے خود کو غلطی سے چاقو مار لیا۔
اندور پولیس کے مطابق گوپال سولنکی اپنے دوستوں کے ساتھ نشے کی حالت میں محوِ رقص تھا، اس کے ہاتھ میں چاقو تھا۔
اس دوران گوپال نے ایک کرتب کرنے کی کوشش کی اور غلطی سے اپنے سینے میں چاقو گھونپ لیا۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نشے میں دھت گوپال کو اپنے دوستوں کے ساتھ ہولی چتا کے گرد رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد اسے چاقو سے چار بار خود پر وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
A man succumbed to injuries in Indore, he was dancing with a knife in his hand during holi celebrations stabbed himself, he was taken to a hospital where the doctors declared him dead @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/7tbGC9T9BB
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) March 19, 2022
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سولنکی کے دوست اور خاندان کے لوگ انہیں شری اوروبندو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ ہولی کے دوران رنگوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ نشہ آور مشروبات کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے، جن میں شراب اور بھنگ والی ٹھنڈائی کافی مشہور ہیں۔
اسی وجہ سے اس تہوار کے دوران کئی حادثات بھی پیش آتے ہیں، جن میں فائرنگ، روڈ ایکسیڈنٹس اور جنسی زیادتی سرِفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News