
بھارتی اداکار کارتک آریان کو ان کی ایک مداح نے شادی کے لئے 20 کروڑ روپے کی پیشکش دے ڈالی۔
بھارتی میڈیا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کی خاتون مداح نے ان سے شادی کے لیے 20 کروڑ بھارتی روپے کی پیش کش کی ہے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ننھی اداکارہ عنایت ورما دھماکا فلم میں کارتک کا ڈائیلاگ سناتی نظر آرہی ہیں۔
عنایت ورما نے کہا ‘میں ہوں ارجن پانڈے، جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا’۔ یہ سن پر دونوں فلمی شخصیات ہنس پڑیں، کارتک کی اس ہی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک خاتون مداح نے کارتک آریان کو شادی کی آفر کی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کارتک کی دیوانی مداح نے لکھا ‘اچھا مجھ سے شادی کرلو، 20 کروڑ روپے دوں گی’ جس پر کارتک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ ‘کب’ اور ساتھ ہی قہقہے والا ایموجی بھی لگایا۔
اس دلچسپ پیشکش اور اداکار کا دلچسپ جواب پڑھ کر دیگر کئی مداحوں نے بھی کمنٹ سیکشن میں طنز ومزاح سے بھرپور تبصرے کئے۔
بعد ازاں کارتک اپنے گھر سے باہر آئے اور دونوں خاتون مداحوں سے ملاقات کی اور پھر تصویریں بھی بنوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News