لیسکو شیخوپورہ سرکل میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد بجلی چور پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین کی ہدایات پرتمام سرکلزمیں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کئے جا رہے ہیں اسی سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل کے مطابق تمام ڈویژنز کے فیلڈ اسٹاف نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔
لیسکو کی کارروائی کے دوران 432کنکشنز چیک کئے گئے۔ 54 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں جن میں 19میٹر ڈائریکٹ سپلائی،04میٹر ہول ان باڈی،11میٹر ریورس، 04میٹر ڈسپلے اوپن،13میٹر ڈسپلے واش جبکہ 03کیسز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے42,580 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے34 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس، لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
