
کم عمر قیدی نے آسانی سے لاک اپ سے بھاگ کر پولیس کر حیرت میں مبتلا کر دیا، یہ قیدی کیسے بھاگا ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ایک مقامی پولیس اسٹیشن سے کچھ عرصہ قبل قیدی فرار ہوگیا تھا، پولیس کی جانب سے اس واقعے پر تشویش ظاہر کی جارہی تھی کہ لاک اپ کا دروازہ بند ہونے کے باوجود قیدی کیسے فرار ہوسکتا ہے؟
تاہم یہ کم عمر چور دوبارہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پولیس نے جب اس سے فرار ہونے کا طریقہ پوچھا تو طریقہ دیکھ کر پولیس بھی دنگ رہ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے قیدی سے کہا کہ جس طرح وہ پہلے بھاگا تھا دوبارہ لاک اپ سے نکل کر دکھائے۔
लॉकअप से कैसे निकल कर फरार हुआ था आरोपी..पुलिस ने दिखाया लाइव डेमो..#MaharashtraPolice pic.twitter.com/4BY9NvjQkZ
— Zee News (@ZeeNews) March 22, 2022
اس پر لڑکا لاک اپ سے باہر آنے کیلئے اپنے دُبلے پن کا فائدہ اٹھا کر چند سیکنڈز میں جیل کی سلاخوں سے مہارت سے باہر آجاتا ہے۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر خوب قہقہے لگا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس اہلکار کی جانب سے ویڈیو کے ذریعے سکیورٹی کی ناقص صورتحال منظر عام پر لانے کے بعد تمام اضلاع کے پولیس اسٹیشنز پر سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News