مسجد حرام
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد الحرام میں داخلے پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی۔
سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ العمل بہت سے اقدامات ختم کردیے ہیں جس کے بعد مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والوں کے لیے نئے قواعد کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اب مسجد الحرام میں داخلے کے لیے کسی شخص کی ویکسی نیشن کی حیثیت کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ ختم، پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد حرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے لیے کسی بھی شخص کو توکلنا یا اعتمرنا سے پیشگی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
#MoHU clarifies the main updates regarding lifting the precautionary measures in the two holy mosques. pic.twitter.com/ZtOPKAtPkI
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) March 9, 2022
سعودی وزارت کے مطابق جو لوگ عمرہ کی ادائیگی چاہتے ہیں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ریاض الجنۃ میں نمازادا کرنا چاہتے ہیں، انہیں اجازت نامہ کی ضرورت پڑے گی۔ (ریاض الجنۃ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک سے متصل ہے)۔
خیال رہے الحرمین الشریفین میں سماجی فاصلے کے اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں لیکن وہاں آنے والوں کو چہرے پرماسک پہننے کی اب بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اوراس مقصد کے لیے بیرون ملک سے آرہے ہیں ، انہیں اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے ویکسین لگوانے سے متعلق معلومات کے اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔
واجح رہے سعودی حکومت نے گذشتہ اتوار کو بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے منفی پی سی آر یا تیزرفتار اینٹی جن ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی شرط سمیت کورونا وائرس سے متعلق عائد کردہ بیشتر پابندیاں ختم کردی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
