
روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ دھیرے دھیرے شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور روس نے تیزی سے یوکرین کے مشرقی حصے پر اپنا قبضہ جمانا شروع کر دیا ہے۔
روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے اور اب اس کی نظریں ملک کے دارالحکومت کیف پر ہے۔
کیف کے مضافات میں جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ ایسے میں کیف میں بیٹھی حکومت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
یوکرین کی حکومت روس کو روکنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار دکھائی دیتی ہے۔
اسی تناظر میں بھارتی ذرائع ابلاغ نے روس کی خفیہ ایجنسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی خفیہ سروس نے کہا ہے کہ یوکرین نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے کے لیے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے ہاتھ ملایا ہے۔
روسی سیکرٹ سروس نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ یوکرین نے پیوٹن کو مارنے کے لیے موساد کی خدمات حاصل کی ہیں۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سبھی حیران ہیں۔
یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ اسرائیل ہمیشہ امریکا کا ساتھ دیتا رہا ہے۔ اس وقت امریکا روس کی مخالفت کر رہا ہے۔
ایسے میں اسرائیل کی جانب سے امریکی کیمپ میں جاتے ہوئے یوکرین سے ہاتھ ملانے کا امکان بھی دیکھا جا رہا ہے۔
اس سے قبل جنوبی کیرولائنا سے امریکی قانون ساز لنڈسے گراہم نے روسی عوام پر زور دیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ روکنے کے لیے پیوٹن کو قتل کریں۔
گراہم نے ٹویٹ کیا، ‘جو لوگ اسے روک سکتے ہیں وہ روس کے لوگ ہیں۔ اسے ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ روس میں کوئی اسے (پیوٹن) کو مار ڈالے۔ آپ اپنے ملک اور پوری دنیا کی عظیم خدمت کریں گے۔
The only people who can fix this are the Russian people.
Easy to say, hard to do.
Unless you want to live in darkness for the rest of your life, be isolated from the rest of the world in abject poverty, and live in darkness you need to step up to the plate.
— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) March 4, 2022
ان کے اس بیان کے بعد رکن اسمبلی پر چاروں طرف سے تنقید ہو رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے جمعہ کو کہا، ‘یہ امریکی حکومت کا موقف نہیں ہے۔ یقیناً آپ نے اس انتظامیہ میں کام کرنے والے کسی شخص کے منہ سے ایسا کوئی بیان نہیں سنا ہوگا۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے اب تک بڑی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی حملے کے بعد سے یوکرین میں 351 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
جنیوا میں قائم دفتر کے بیان کے مطابق 24 فروری کی آدھی رات سے اب تک 707 دیگر شہری زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ان اعداد و شمار کے لیے تصدیق شدہ رپورٹس کا استعمال کیا ہے۔ تاہم یوکرینی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ بتائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News