یوکرین پرروسی حملے کے بعد دنیا کی بہت سے ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی روس کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔
ٹیکنالوجی، کمپوٹرچپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمزاور پیٹرولیم کمپنیوں کے بعد گیم اور گیمنگ کنسول بنانے والی کمپنیوں نے بھی روس کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔
الیکٹرانکس مصنوعات اور ویڈیوگیمز بنانے والی کمپنیوں سونی اور ننٹینڈو نے روس میں اپنے گیمنگ کنسول کی فروخت بند کردی ہے۔
ویڈیو گیمزاوراس سے متعلق مصنوعات بنانے والی مذکورہ جاپانی کمپنیوں کا کہنا ہے ماسکو کی جانب سے کیف پر چڑھائی کے بعد بہت سے بین الاقوامی برانڈز نے روس میں اپنے آپریشنز بند کردیے ہیں۔
پلے اسٹیشن بنانے والے سونی گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ ہم یوکرین مین امن کے لیے بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ ہیں اور اس تناظر میں ہم نے روس کو تمام سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی فراہمی روک دی ہے۔
جب کہ کمپنی کی جانب سے نئے گیم ’ Gran Turismo 7 ‘ کی لانچنگ کو بھی ملتوی کرتے ہوئے روس میں موجود تمام پلے اسٹیشن اسٹوربند کردیے گئےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
