Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Now Reading:

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ٹیکسلا میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ٹیکسلا میں اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی جانب سے براہمہ موٹروے انٹرچینج پر کی گئی۔

کارروائی کے نتیجے میں  36کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے، برآمدشدہ منشیات میں 24 کلو گرام چرس، 9.6 کلو گرام افیون اور 2.4 کلو گرام ہیروئن شامل ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ منشیات ٹرک میں موجود خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ، دورانِ کارروائی ٹرک کے ڈرائیور جہانزیب نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 اے این ایف حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اے این ایف کراچی نے شہر قائد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔

 کارروائی الآصف اسکوئر کے قریب کی گئی تھی جہاں تین ملزمان کے قبضے سے 3.030 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن جبکہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر