Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرفتار روسی فوجی یوکرینی عوام کا رویہ دیکھ کر آبدیدہ

Now Reading:

گرفتار روسی فوجی یوکرینی عوام کا رویہ دیکھ کر آبدیدہ

روس نے یوکرین پر چڑھائی کی ہوئی ہے جس میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اب تک ہزاروں جانیں جا چکی ہیں۔

جنگ کے بھیانک مناظر دنیا بھر میں لوگوں کا دل دہلا رہے ہیں۔

جہاں ایک طرف مغربی میڈیا روسی فوجیوں کی مبینہ بربریت کی خبریں مسلسل دے رہا ہے، وہیں ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں روسی فوج کا جوان روتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ روسی فوجی نے یوکرین میں سرینڈر کردیا تھا، جس کے بعد یوکرینی عوام نے اس کو کھانا کھلایا اور اس کی بات فون پر اس کی ماں سے کرائی۔ ماں سے بات کرتے ہوئے روسی فوجی رونے لگا۔

یہ ویڈیو امریکی میڈیا سروس وال اسٹریٹ جرنل سے وابستہ صحافی نے ٹویٹر پر شیئر کی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ یوکرین میں مقامی لوگوں نے ایک روسی فوجی کو پکڑ لیا ہے ، بھوکے فوجی کو لوگوں نے کھانا بھی دیا۔ ویڈیو میں اس کو کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے مطابق روسی فوجی کچھ کھا رہا ہے اور کوئی گرم چیز پی بھی رہا ہے۔

اس درمیان ویڈیو کال کے ذریعہ اس کی اس کے ماں سے بات کرائی گئی تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔

Advertisement

اس نوجوان فوجی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملی سکی ہیں۔ نہ ہی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ  ویڈیو کب اور کس مقام کی ہے۔

ویڈیو میں نوجوان روسی فوجی کے آس پاس کچھ شہری بھی کھڑے نظر آرہے ہیں جو ممکنہ طور پر مقامی یوکرینی شہری ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی کچھ فوجی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں داخل ہوئے کئی روسی فوجی، کم عمر کے نوجوان ہیں اور انہیں یہ نہیں معلوم کہ یہ جنگ کیوں اور کس کیلئے ہورہی ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر