Advertisement
Advertisement
Advertisement

رافیل ندال 6 ہفتوں کے لئے ٹینس کورٹ سے باہر ہو گئے

Now Reading:

رافیل ندال 6 ہفتوں کے لئے ٹینس کورٹ سے باہر ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل ندال انجری کے باعث ٹینس کورٹ سے 4 سے 6 ہفتوں کے لئے باہر ہو گئے ہیں۔

رافیل ندال انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں پسلی کے فریکچر کا شکار ہو گئے تھے، 21 گرینڈ سلم ٹائٹلز کے مالک رافیل ندال انڈین ویلز کا فائنل بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

رافیل ندال نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انجری کے باعث ان کی کلے کورٹ ایونٹس مونٹی کارلو اور بارسلونا اوپن میں شرکت مشکوک ہے۔

رافیل ندال نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ گرینڈ سلم ایونٹ فرنچ اوپن سے پہلے صحت یاب ہو جائیں گے، فرنچ اوپن 22 مئی سے پیرس میں شروع ہو گا۔

رافیل ندال نے رولینڈ گیروز ٹائٹل کا خطاب ریکارڈ 13 مرتبہ جیتا ہے۔

Advertisement

اسپین سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ رافیل ندال نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے وطن جائیں گے جہاں وہ اپنی میڈیکل ٹیم سے رابطہ کریں گے۔

رافیل کے کہنا ہے کہ پسلی میں اسٹریس فریکچر کے باعث ان کے لئے ٹینس کورٹ میں کھڑا ہونا محال ہو گیا تھا، وہ اس انجری کی امید نہیں کر رہے تھے۔

رافیل ندال عالمی ٹینس میں اس وقت بہترین فارم میں ہیں ، انہوں نے نوواک جوکووچ کی غیر موجودگی میں آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

کیلیفورنیا میں فرٹز کے خلاف اس کی شکست اس کی سال کی پہلی شکست تھی، جس سے مسلسل 20 میچوں کی جیت کا تسلسل ختم ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر