Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں، جعلی مشروبات برآمد

Now Reading:

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں، جعلی مشروبات برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائیاں میں جعلی مشروبات برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی ہری پور اور سوات میں کی گئی، ہری پور میں چھاپے کے دوران گودام سے 1500 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کیا گیا۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ ملٹی نیشنل برانڈز کے نام پر تیار جعلی مشروبات کو مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا کہ انہیں موقع پر دھر لیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سوات کی تحصیل بابوزئی میں بھی جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا، یونٹ میں مضر صحت کیمکلز کی آمیزش سے جعلی مشروبات تیار کیے جارہے تھے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ سے 2 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کرکے یونٹ سیل کردیا گیا۔

Advertisement

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید بتایا کہ یونٹ سے پیکنگ میٹریل بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے  میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ  ضبط کرلیا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر