 
                                                                              بھارتی مشہور فلم باہوبلی کا مرکزی کردار نبھانے والے ہیرو پربھاس کے مداح نے اداکار کی نئی فلم اُمیدوں پر پوری نہ اُترنے کی وجہ سے خود کشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھارتی اداکار پربھاس کے ایک مداح نے اداکار کی نئی فلم کو اپنی امیدوں پر پورا نہ پا کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرابھاس کے 24 سالہ روی تیجا نامی مداح ان کی نئی فلم ‘رادھے شیام’ کو دیکھ کر مایوس ہو گیا تھا اسے فلم سے متعلق منفی تجزیوں نے بھی کافی پریشان کیا جس کے بعد اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکشی سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ رادھے شیام اس کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے اسے بہت دکھ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس حکام نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی مشہور ادااکر پرابھاس اور پوجا ہیج کی فلم رادھے شیام 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی جس نے اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے تاہم کئی لوگ اس فلم پر منفی تجزیے بھی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 