Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 15ویں نمبر پر آگیا

Now Reading:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 15ویں نمبر پر آگیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی  پندرہویں نمبر پر آگیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 106 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں دبئی صف اول اور دہلی دوسرے نمبر پر آگئے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔

خیال رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے جس کی وجہ سے ماہرین صحت نے سانس اور دمہ کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت دی ہے۔

فضائی آلودگی

Advertisement

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

کراچی کا موسم

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اب مسلسل درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر