Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، حافظ حمداللہ

Now Reading:

عمران نیازی ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، حافظ حمداللہ
حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

آج قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کے کردار پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر اسمبلی اسد قیصر آج پارلیمنٹ میں کسٹوڈین آف ہاؤس ثابت نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے حسب روایت ٹائیگر آف بنی گالہ کا کردار ادا کیا ہے، اسپیکر صاحب آپ غیر آئینی تاخیری حربوں سے کپتان کی کرسی نہیں بچا سکتے، عمران نیازی ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کپتان کے اپنے کھلاڑی ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں ہیں، عمران نیازی کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ آئین کے سامنے سرینڈر ہو جائے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران نیازی ملکی سیاست کی سب سے بڑی برائی ہے، اس برائی کی اصلاح نہ درود سے ہو سکتی ہے اور نہ بارود سے، اب اس برائی کو تحریک عدم اعتماد سے ہی ختم کرکے دم لیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر