
فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت
ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے چوہدری پرویزالٰہی کی حمایت کااعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، آپ کے ساتھ چلیں گے۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی نے ہمیشہ شرافت اور وضعداری کی سیاست کی ہے جبکہ ماضی میں بھی چوہدری پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ کے منصب پر صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے۔
ملاقات کرنے والے لیگی ارکان نے کہا کہ ہمارے ساتھ ن لیگ کے 16 ایم پی اے بھی چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ چلیں گے۔
یونس انصاری نے کہا کہ ہمارا پورا گروپ چوہدری پرویزالٰہی کی مکمل حمایت کرے گا، کسی قربانی کی ضرورت ہو وہ بھی انشاء اللہ پیش کریں گے۔
مولانا غیاث الدین نےکہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے، پاکستان باالخصوص صوبہ پنجاب کی خدمت کرنا ان کی اور ان کے خاندان کی روایت ہے مولانا غیاث الدین
مولانا غیاث الدین نے یہ بھی کہا کہ ہمارے گروپ کے تمام ارکان اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو کندھے سے کندھا ملا کر کامیاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا غیا ث الدین کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالٰہی نے جس طرح پہلے صوبہ پنجاب کی خدمت کی وہ اب بھی اسی طرح خدمت کریں گے۔
چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا غیا ث الدین، ایم پی اے فیصل نیازی ، ایم پی اے اشرف انصاری، تحریک انصاف کے رہنما یونس انصاری شامل تھے جبکہ ملاقات میں تحریک انصاف کے چیف وہپ سید عباس علی شاہ ، ملاقات میں ایم این اے حسین الٰہی، صوبائی وزیرحافظ عماریاسر نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News