صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان 2 سال میں دنیا بھر میں اسکولوں کی بندش پر پہلے نمبر پر رہا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں کاشف مرزا نے کہا کہ پاکستان میں اسکولز 2 سال میں تقریباً 74 ہفتوں کیلیے7بار مکمل طور پر بند کیے گئے ہیں،جو دنیا بھر طویل اسکولز کی بندش ہے۔
کاشف مرزا نے کہا کہ تقریباً 18,000پرائیویٹ اسکولز مستقل بند اور 7 لاکھ اساتذہ بے روزگار ہوگئے ، پاکستان اور جنوبی ایشیا میں بچوں نے دنیا بھرطویل اسکولز بندش دیکھی اور اسکے اثرات محسوس کر رہے ہیں۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسکولزتقریباً74 ہفتے مکمل طور پر بند رہے ہیں جبکہ جنوبی ایشیا میں گزشتہ 2 سال کے دوران اوسطاً 34 ہفتے مکمل طور پر بند رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی طویل بندش پاکستان اور جنوبی ایشیا میں کروڑوں بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے، محفوظ ماحول میں سکولزکو کھلا رکھنا اولین ترجیح سمجھی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت، پانی، صفائی اور حفظان صحت، بچوں کے تحفظ، صنفی شعبوں اور مختلف سرکاری شاخوں اور وزارتوں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
