Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیوٹن کے اتحادی رمضان قادروف کی یوکرینیوں کو ختم کرنے کی دھمکی

Now Reading:

پیوٹن کے اتحادی رمضان قادروف کی یوکرینیوں کو ختم کرنے کی دھمکی

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے کے دیرینہ اتحادی رمضان قادروف نے یوکرینی عوام خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے شکست تسلیم نہیں کی تو ان کا نام و نشان تک مٹا دیا جائے گا۔

چیچن ریپبلک کے مضبوط رہنما رمضان قادروف کی جانب سے جاری کی گئی دھمکی آمیز ویڈیو میں یوکرینی افواج کو ہتھیار ڈالنے کی تلقین کی گئی ہے۔

صدر پیوٹن کے اتحادی قادروف نے بتایا کہ وہ پیر (14 مارچ) کو روسی افواج کے ساتھ یوکرین میں تھے۔

خیال رہے کہ جنگجو سرداررمضان قادروف پر کئی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے جمہوریہ قفقاز میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا تھا۔

ٹیلی گرام ایپ پر جاری کی گئی کلپ میں انہیں کمرے میں فوجیوں کے ساتھ میز کے گرد منصوبوں کا تجزیہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اس بنارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ہوٹو میل میں بنائی گئی ہے جو یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب واقع ہوائی اڈہ ہے، اس ہوائی اڈے پر روسی افواج نے اپنے حملے کے پہلے چند دنوں میں ہی قبضہ کر لیا تھا۔

قادروف نے بتایا کہ “جنگ شروع ہونے کے دوسرے دن ہم آپ کیف نازیوں سے تقریباً 20 کلومیٹر دور تھے اور اب ہم اور بھی قریب ہیں۔”

اس کے بعد انہوں نے یوکرینی افواج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا اور نا ڈالنے کی صورت میں کہا کہ ” آپ ختم ہو جائیں گے”۔

انہوں نے کہا کہ “ہم آپ کو دکھائیں گے کہ روسی مشق غیر ملکی تھیوری اور فوجی مشیروں کی سفارشات سے بہتر جنگ سکھاتی ہے۔”

رپورٹس کے مطابق، یہ تجویز کیا گیا ہے کہ چیچن فوجی روس کے ویگنر گروپ کے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ کیف پر قبضہ کرنے میں روس کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

قادروف نے اپنے فوجیوں کی طاقت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی افواج جب اس کے جنگجوؤں کے سامنے ہوتی ہیں تو “بھاگ جاتی ہیں”۔

Advertisement

رشیا ٹوڈے کے مطابق، قادروف نے مزید کہا کہ “یوکرین کی مسلح افواج اور قومی بٹالین کے ارکان، جنہوں نے ہمیشہ اپنی ہمت پر فخر کیا ہے، جب وہ چیچن جنگجوؤں کو دیکھتے ہیں تو بھاری ہتھیار اور فوجی سازوسامان چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔”

رمضان نے کہا کہ “مکمل فوجی ہم آہنگی، فوجیوں کی درست تعیناتی اور فیصلہ کن حملہ،  ہماری بس یہی ضرورت ہے۔ جو ہم نے شروع کیا ہے اسے جلدی ختم ہونا چاہیے۔”

چیچن وار لارڈ کا کہنا ہے کہ “چونکہ یوکرینیوں نے دو بار مذاکرات کرنے سے انکار کیا ہے، ہمیں حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی، اس سے وہ قائل ہو جائیں گے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر