ایرانی میڈیا کے مطابق فٹ بال اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے خواتین شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز ایران اور لبنان کے مابین ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پیش آیا، اسٹیڈیم انتظامیہ نے خواتین شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ٹیم کی سپورٹ کے لئے سیکڑوں خواتین نے بھی ٹکٹس خریدے تھے۔
کوالفائر میچ ایران کے شہر مشہد میں امام رضا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، اور تقریباً دو ہزار خواتین نے اس میچ کو دیکھنے کے لئے ٹکٹس خریدے تھے۔
اسٹیڈیم کی انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم کے کل 12500 ٹکٹس رواں ماہ فروخت کے لئے پیش کئے گئے تھے جو تمام کے تمام فروخت ہو گئے تھے۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ایران نے لبنان کو 2-0 سے شکست دی تھی۔
مشہد کے گورنر محسن داوری نے ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواتین شائقین سے معذرت کی۔
اس تنازع پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں تین سال کی پابندی کے بعد خواتین شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
