Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ: پچاس فیصد تماشائیوں بھی ہوں گے شامل

Now Reading:

ویرات کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ: پچاس فیصد تماشائیوں بھی ہوں گے شامل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی جمعہ کو موہالی میں اپنے کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ کے لئے میدان میں اتریں گے۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں کورونا پابندیوں کے پیش نظر شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں تھی.

لیکن بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے 100 ٹیسٹ کے پیش نظر بی سی سی آئی نے 50 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ خصوصی طور پر ویرات کوہلی کے 100 ویں ٹیسٹ کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے، اس حوالے سے گراؤنڈ میں ایک تقریب بھی منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔

 بھارتی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن  نے 50 فی صد تماشائیوں کے میدان میں آنے کی تصدیق کردی ہے۔ اب شائقین کوہلی کے 100ویں ٹیسٹ کے گواہ بن سکیں گے۔

Advertisement

اس سے قبل کوہلی کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آرام دیا گیا تھا۔ ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کیا تھا ۔

بھارتی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے خزانچی آر پی سنگلا نے کہا کہ ہمیں بی سی سی آئی سے پہلے میچ کیلئے 50 فیصد شائقین کو اجازت دینے کے حوالے سے معلومات ملی ہیں۔ ہم بدھ سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کریں گے۔

آر پی سنگلا نے کہا کہ ٹکٹ کاونٹر پر رش ہونے کی وجہ سے ہم ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کریں گے۔ اب شائقین 100ویں ٹیسٹ میں کوہلی کو سامنے سے کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ٹیسٹ میں شاندار ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 99 ٹیسٹ کی 168 اننگز میں 50 کی اوسط سے 7962 رنز بنائے ہیں۔

 ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرمیں 27 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نومبر 2019 سے بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔ ایسے میں وہ 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کر اس میچ کو یادگار بنانا چاہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر