
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان عظیم ثفافتی تعلقات ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قازقستان کے سفیر یرظان قستافین کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے سہولیات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ویزا سہولیات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان عظیم ثفافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تعاون بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے عوام کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا سہولیات دینگے۔
ملاقات میں قازقستان کے سفیر یرظان قستافین نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات دیرینہ؛ بھائی چارے پر قائم ہیں، پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا سکوپ بہت وسیع ہے۔
قازق سفیر نے مزید کہا کہ مئی میں ون کنٹری ٹریڈ ایگیزیشن کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News