Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیجی ریاستیں روس کو توانائی بطور ہتھیار استعمال کرنے سے روکیں، یوکرین

Now Reading:

خلیجی ریاستیں روس کو توانائی بطور ہتھیار استعمال کرنے سے روکیں، یوکرین

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ قطر کو تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے اور روس کو یہ دکھانا چاہیےتوانائی کے وسائل  ہتھیار نہیں ہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے دوحہ فورم 2022 میں براہ راست رابطہ قائم کرتے ہوئے ایک تقریر کی جو “نئے دور کے لیے تبدیلی” کے موضوع کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی سے یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم 21ویں صدی میں انصاف کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن 31 دن تک ہم انصاف قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہم یوکرین پر روس کے حملوں کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عوام کے ہمراہ  ہم امن کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی گیس اور تیل برآمد کرنے والے ممالک دنیا کے سامنے ثابت کرنا چاہیے کہ انہیں توانائی کے معاملے میں روس کی ضرورت نہیں ہے۔

جوہری ہتھیاروں سے متعلق روس کے بیان کو یاد دلاتے ہوئے زیلنسکی نےخبردار کیا کہ روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ نہ صرف ایک ملک کے خلاف بلکہ پوری انسانیت کے خلاف ہوگا۔ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں لیکن شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نہ صرف گرجا گھروں کو بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بناتا ہے اور کریملن کی پالیسی مسلمانوں کے خلاف ہے۔ روس نے ملک کی بندرگاہوں اور زرعی انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی نشانہ بنایا اور اس سے عالمی غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے، یوکرین دنیا کے سب سے بڑے خوراک برآمد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ زرعی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر خوراک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

علاوہ ازیں، ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج، دونباس،خرکیف اور کیف میں دشمن کے حملوں کے خلاف لڑائی  جاری ہے۔ہمارے محافظ روس کے حملوں کو پسپا کر رہے ہیں۔ روسی قیادت کو ہدایت کر رہے ہیں کہ سادہ اور منطقی سوچ لازمی ہے۔ وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں، بلکہ بامعنی اور ایماندارانہ نتائج کے لیے ہمیں  بات چیت کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر