
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی کیڑوں نےاپنے ضمیر بیچ دیے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کو میرا مشورہ ہے کہ یہ جانے والے واپس آئیں گے لیکن انہیں معاف نہیں کرنا ہے۔
الیکٹرونک پاسپورٹ سہولت کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جومرضی سوچ ہو،عوام عمران خان کےساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کیڑوں نے اپنے ضمیر بیچ دیے ہیں لیکن یہ لوگ جی ایچ کیو گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں اور اب یہ ضمیر فروش ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ اور ان کی سوچ عمران خان کے ساتھ ہے اور اگر 2 سے 4 تھیلے مجھے بھی مل جاتے تو آج یہ صورتحال دیکھنی ہی نہیں پڑتی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور یہ میری 15ویں وزارت ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کروں۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کا ٹریک ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ پیسہ ان کی کمزوری ہے جس کے لئے اسامہ بن لادین کا بھی مال کھایا ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایک ویزے پر ڈیڑھ لاکھ تک کی کرپشن ہوتی تھی لیکن آج آپ کی حکومت میں اس ادارے کو نیٹ اینڈ کلین بنایا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان ڈٹے رہنا یہ سارے لوگ چل کر واپس آئینگے لیکن آپ نے انہیں معاف نہیں کرنا ہے اور اسکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کردیا جائے اور پھر الیکشن میں جایا جائے اور گورنر راج لگائیں لیکن میری ایک نہیں سنی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سیاست نہیں کرنا ہوں لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سیاست کی ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میں آپ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں اور میرا تعلق عمران خان کے ساتھ جیتے مرتے رہیگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں کبھی وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا لکن آج میں ہر وقت اور اس عمر میں جتنی بھی طاقت رہ گئی ہے وہ اللہ کے بعد عمران خان کے لئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News