
شہباز شریف کا کفایت شعاری کا اعلان صرف دھوکہ ہے، حسان خاور
حسان خاور نے کہا ہے کہ اداروں پر کیچڑ اچھالنے سے شہباز شریف کے کیسز ختم نہیں ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا کہ شہباز شریف اور فضل الرحمن کے بیانات سن کر حیرت نہیں افسوس ہوتا ہے، شہباز شریف اور فضل الرحمن سے ایسے ہی بیانات کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایسا الیکشن نہیں جس میں یہ ہارے ہوں اور انہوں نے دھاندلی کا الزام نہ لگایا ہو ، ان کے نزدیک فری اینڈ فئیر الیکشن وہی ہے جس میں یہ جیتے ہوں۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
حسان خاور نے کہا کہ لگتا ہے فضل الرحمن ابھی سے ہمت ہار بیٹھے ہیں، دم ہے تو بھاگنے کے راستے تلاش نہ کریں، مقابلے کی تیاری کریں اور اپنے نمبرز پورے رکھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کتنے پانی میں ہے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر سب ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہوئے ملیں گے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور نے مزید کہا کہ شہباز شریف اداروں کی کردار کشی سے گریز کریں، اداروں پر کیچڑ اچھالنے سے شہباز شریف کے کیسز ختم نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News