Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی ٹیم کا ترین گروپ سے رابطہ، فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست

Now Reading:

حکومتی ٹیم کا ترین گروپ سے رابطہ، فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست
حکومتی ٹیم کا ترین گروپ سے رابطہ

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومتی ٹیم کا ترین گروپ کے ساتھ رابطہ ہوا ہے جس میں حکومتی فیصلوں کی حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔

 وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کے عون چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

 اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے عون چوہدری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کیے جاچکے ہیں۔

حکومتی ٹیم نے بتایا ہے کہ ترین گورپ کو اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی  اور ساتھ ہی دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔

اس دوران وفاقی وزراء نے درخواست کی ہے کہ ترین گروپ حکومت فیصلوں سمیت پارٹی اقدامات کی حمایت کرے۔

Advertisement

 اس مشاورت پر عون چوہدری نے بتایا ہے کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت کے بعد اپنے طے کیے جانے والے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کو سونپنے کے فیصلے پر علیم خان گروپ کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے آج مشاورت کرے گا اور فیصلہ کریگا کہ ان کی حمایت کرنی ہے یا نہیں ۔

علیم خان آج اپنے ساتھیوں، ٹکٹ ہولڈرز، ارکان اسمبلی سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ سونپ دی جائیگی۔

قبل ازیں  پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دے چکے تھے جسے قبول کرلیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر