Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 5 لاکھ روپے بغیر سود کے دینگے‘

Now Reading:

’کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 5 لاکھ روپے بغیر سود کے دینگے‘

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ہر سال ساڑھے پانچ لاکھ روپے  بغیر سود کے دیں گے۔

وفاقی وزیر شوکت ترین نے لاہور میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ عثمان دار کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ہر سال ساڑھے پانچ لاکھ روپے  بغیر سود کے دیں گے، اللہ کے فضل و کرم سے اکانومی بڑھ رہی ہے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نے ٹریکل ڈاؤن اکانومی کی بجائے باٹم آف اپروچ کو آختیار کیا ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لیے فلاحی ریاست بنانا ضروری ہے۔

Advertisement

‘کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے پراجیکٹس پورے ہو چکے ہیں’

لاہور یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے کہا کہ دلی خوشی ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پنجاب میں خصوصی لاہور سے آغاز کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ابھی تک انتیس ارب روپے پنجاب میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ ساڑھے پانچ ارب روپے لاہور کے جوانوں میں تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام  پچاس ہزار لوگوں کیلئے روزگار پیدا کر چکا ہے جبکہ چھتیس ہزار لوگوں کو پنجاب میں اور لاہور میں نو ہزار لوگ پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار میں سے پینسٹھ ہزار اسکالر شپ پنجاب میں دی گئیں جبکہ نو ہزار سکارلرشپ لاہور کے نوجوانوں کو دی گئی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کل گجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ ریسلنگ پروگرام میں انعام بٹ امبیسڈر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر