Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری نگرہائی وے پر ممکنہ دھرنا، جے یو آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

Now Reading:

سری نگرہائی وے پر ممکنہ دھرنا، جے یو آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر
سری نگر ہائی وے

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سرینگر ہائی وے پر جمعیت علمائے اسلام کے ممکنہ دھرنے کے پیشِ نظر درخواست دائر کی گئی۔

جے یو آئی کے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عدالت نے قرار دیا تھا انتظامیہ کے پاس سب معاملات دیکھ کر فیصلے کا اختیار ہے۔ عدالتی ہدایات کی روشنی میں اجتماع کا این او سی بھی جاری کیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی درخواسدت میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی اب سری نگر ہائی وے بلاک کر رہی ہے۔ این او سی کی خلاف ورزی پر شوکاز بھی جاری کر دیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

Advertisement

درخواست میں مفتی عبداللہ اور مولانا عبدالمجید ہزاروی کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سماعت کے اختتام پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد روسٹرم پر آئے اورعدالت سے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے کشمیر ہائی وے پر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سیاسی جماعتیں کشمیر ہائی وے کو بلاک کرنا چاہتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ شاید جے یو آئی ف کی بات کر رہے ہیں۔ کامران مرتضی صاحب کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

وکیلِ سینیٹر جے یو آئی ف کامران مرتضی نے کہا کہ ہم نے کہہ دیا ہے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ پتا نہیں اسلام آباد انتظامیہ ہم سے اتنی خوف زدہ کیوں ہے؟

سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ جمہوری روایات کو برقرار رکھا جائے۔ ہم چاہتے ہیں جمہوری قدروں کی پیروی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو جے یو آئی سے تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے صدارتی ریفرنس کی سماعت پیر 28 مارچ دن ایک بجے تک ملتوی کردی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری نگر ہائی وے کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر تین یا چار تاریخ کو ووٹنگ ہوگی۔ جے یو آئی کے ساتھ تعاون کریں گے البتہ دھرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ارکانِ اسمبلی کو تحفظ فراہم کریں گے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہم عدالت کے حکم کے حکم کی تعمیل کریں گے کیونکہ عدالت نے سری نگر ہائی وے کو کھولے رکھنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر