Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘چار سال میں ایک نوجوان کو بھی نوکری نہیں ملی نہ ہی کسی کو گھر ملا’

Now Reading:

‘چار سال میں ایک نوجوان کو بھی نوکری نہیں ملی نہ ہی کسی کو گھر ملا’
مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ چار سال میں ایک نوجوان کو بھی نوکری نہیں ملی نہ ہی کسی کو گھر ملا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے ایچ نائن گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سارے انتطامات مکمل ہوگئے، جلسہ گاہ اب جلسے کے لیے تیار ہے، ہمارے قافلے سندھ سے پرسوں چلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب سندھ کا قافلہ چکری پہنچ چکا، پرسوں بلوچستان کے قافلے جو چلے تھے اب قافلے تھوڑی دیر تک ہکلہ تک پہنچ جائیں گے، پنجاب کے قافلے بھی رواں دواں ہیں، خیبر پختونخواہ کا قافلہ بھی موٹر وے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قافلے آج مغرب اور عشاء کے درمیان پنڈال پہنچ جائیں گے، لاہور سے ن لیگ کا قافلہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے رواں دواں ہے، پرسوں ن لیگ کا قافلہ بھی اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 28 کو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، لاہور سے شیر کی دھاڑیں بنی گالہ تک پہنچ رہی ہیں، بنی گالہ والا اسی لیے خوفزدہ ہیں، مولانا فضل الرحمان سالاروں کے حصار میں اسلام آباد آرہے ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ابھی تک مداخلت نہیں کی جو ان کے لیے فائدہ مند ہے، شیخ رشید پاگل ہوگئے ہیں تو عمران خان خواص باختہ ہوگئے ہیں، ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر شیخ رشید یا کسی اور نے مداخلت کی تو ہمارے لوگ بھی تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گے، چار سال میں ایک نوجوان کو بھی نوکری نہیں ملی نہ ہی کسی کو گھر ملا، عمران خان نے کہا تھا کہ قرضہ لینے سے بہتر ہے کہ خودکشی کرلوں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے پی ٹی آئی کی  قیادت کل اجتماعی طور پر پریڈ گراؤنڈ میں خودکشی کرے، قوم کو نجات دلانے کے لیے اجتماعی خودکشی ضروری ہے، ہمارا جلسہ اس گراؤنڈ میں ہوگا لیکن اگر لوگ ذیادہ ہوئے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ جلسہ تین سے چار دن تک چل سکتا ہے، ہماری کمیٹی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے، عمران خان پہلے امر بالمعروف کا ترجمہ کر کے بتائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر