فحش ویڈیوز
اپنے کیبن میں خفیہ کیمروں کے ذریعے مہمان جوڑوں 2 ہزار سے زائد فحش ویڈیوز اور نیم برہنہ تصاویر ریکارڈ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
دنیا بھر میں سیاحت سمیت دیگر مقاصد کے لیے عارضی رہائش فراہم کرنے والی آن لائن امریکی کمپنی ’’ائیر بی این بی‘‘(Airbnb) کے ایک میزبان کی جانب سے سیاحت کے لیے آئے ہوئے جوڑوں کی پرائیوسی کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی 54 سالہ جے ایلے نے اپنے کیبن میں خفیہ کیمرا لگایا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ اس کے کیبن میں رکنے کے لیے آئے ہوئے مہمان جوڑوں کے قابل اعتراض مناظر ریکارڈ کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ایک مہمان کو اس وقت خفیہ کیمرا نظر آیا جب اس کی اہلیہ واش روم میں نہانے کے لیے گئی ہوئی تھی جب کہ خفیہ کیمرے بستر کے بالکل سامنے نصب کیے گئے تھے جو دیکھنے میں بظاہر ایک وائی فائی راؤٹر اور پاور اڈاپٹر دکھائی دے رہے تھے لیکن اس کے اندر خفیہ کیمرا نصب کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جے ایلے کے کیبن میں رکنے والے مہمان نے خفیہ کیمروں کے حوالے سے آن لائن سرچ کیا تو اسے معلوم ہوا یہ وائی فائی اور اڈاپٹر نہیں بلکہ خفیہ کیمرے ہیں جس میں آڈیو ریکارڈنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی شہری نے خفیہ کیمرے بستر کے بالکل سامنے لگارکھے تھے جس کے ذریعے اس نے مہمان جوڑوں کی 2 ہزار سے زائد فحش ویڈیوز کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض حالت میں تصاویر بھی جمع کررکھی تھیں۔
بعد ازاں پولیس نے مہمان کی شکایت پر ملزم جے ایلے کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسمارٹ فونز کے علاوہ ، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا جن میں 2100 مہمانوں کی نیم برہنہ تصاویر کے علاوہ فحش ویڈیوز موجود تھیں۔
واضح رہے سان فرانسسکو سے آپریٹ ہونے والی ’ایئر بی این بی‘ کی ویب سائٹ 2008 میں بنائی گئی تھی جس میں لوگ اپنے گھر بیٹھے دنیا بھر میں کرائے کے مکان یا کمرے تلاش کرتے ہیں جب کہ اس ویب سائٹ پر 191 ممالک کے 34 ہزار سے زائد شہروں کے 6 کروڑ شہری اب تک فائدہ اٹھاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
